گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوش خبری، قیمتیں لاکھوں روپے کم ہوگئیں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوش خبری، قیمتیں لاکھوں روپے کم ہوگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ڈالرز کی قدر میں کمی، ٹیوٹا نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کردی۔

 ڈالر کی قدر میں کمی آنے کے باعث مختلف گاڑیوں کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ٹیوٹا کاچھوٹی گاڑیوں کی نسبت لگژری گاڑیوں کے خریداروں کیلئےبڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 1لاکھ سے 11لاکھ 90ہزار تک کمی ہوئی ہے۔یاریس 1.3 جی ایل آئی مینول کی قیمت میں 1لاکھ روپے کمی،یاریس 1.3 جی ایل آئی مینول کی نئی قیمت 43 لاکھ 99ہزار مقرر۔یاریس 1.5 اے وی آئی ٹی مینول کی قیمت میں 1لاکھ 20ہزار کمی کے بعد نئی قیمت 57 لاکھ 69ہزار مقرر۔ کرولا 1.6 مینول کی قیمت میں 2لاکھ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 59ہزار 69ہزار روپے مقرر۔ کرولا 1.6 سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 10ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 65لاکھ  59ہزار روپے مقرر۔ریویو جی مینول کی قیمت میں 4لاکھ 50ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1کروڑ 19لاکھ 59ہزار روپے مقرر۔ ریویو وی اے ٹی کی قیمت میں 5لاکھ 40ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1کروڑ 38لاکھ 49ہزار روپے مقرر۔
اسی طرح مزید یویو جی آر ایس کی قیمت میں 7 لاکھ 90ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1کروڑ 53لاکھ 59ہزار روپے مقرر۔ فورچیونر جی پیٹرول کی قیمت میں 13لاکھ 10ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1کروڑ 44لاکھ 99ہزار روپے مقرر۔ فورچیونر سگما فور ڈیزل کی قیمت میں 10لاکھ 80ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1کروڑ 79لاکھ 99ہزار روپے مقرر۔ فورچیونر لیجنڈر کی قیمت میں 11لاکھ 30ہزار روپے کمی کے بعد  نئی قیمت 1کروڑ 89لاکھ 99ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer