نوازشریف کی سزامعطل کرنےکا اختیار ہے لیکن معاملہ عدالت کوبھیج دیا، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Naqaz Sharif sentence suspension, Nawaz Sharif, CM Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔  الیکشن جلد ہونا چاہیئیں اور الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ نگران حکومت کے پاس سیکشن  401 کے تحت یہ اختیار کہ وہ سزا معاف کرسکے لیکن ہم نے معاملہ عدالت کو بھیج دیا۔

نگران وزیراعلی نے جناح ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دینی ہے اور صاف شفاف انتخابات کروانا انکی ذمہ داری ہے ، جب وہ کہیں گے انتخابات ہوجائیں گے۔ انہوں نے نوازشریف کی سزا معطل کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ بزدار صاحب کی حکومت میں یہ درخواست آئی تھی اور انہوں نے یہ درخواست سنے بغیر مسترد کردی تھی، ہم نے درخواست عدالت کو بھجوا دی ہے ،

محسن نقوی نے کہا کہ کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے ،لیکن نگران حکومت کے پاس یہ اختیار ہے کہ پینل کوڈ کی سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کرسکتی ہے۔

وزیراعلی نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں کچھ مسائل ہیں، ٹراما سنٹر پر گزشتہ ماہ کام شروع ہونا چاہیے تھا جو کہ نہیں ہوا،جو بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ اب ٹراما سنٹر کی بجائے جناح انسٹی ٹیوٹ آٖ کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے جو دل کا مکمل ہسپتال ہو گا۔ اس کی تعمیر سے پی آئی سی پر مریضوں کا بوجھ کم ہو گا۔