(فصیح اللہ)پی ٹی آئی لاہور تنظیم کا لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس، مقتول صحافی ارشد شریف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کی زیرصدارت لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، پارٹی آفس جیل روڈ میں منعقد اجلاس میں جنرل سیکرٹری زبیر خان نیازی،ایم پی اے ملک ندیم بارا، اعجاز منہاس اوردیگرشریک ہوئے۔شیخ امتیازنےکہاکھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،قائد کی آواز پر لبیک کہیں گے،اجلاس میں چوہدری نوید ,فیاض بھٹی ,حاجی فیاض, ملک آصف بھنڈر,وقاص اسلم ,عبدالکریم خان سمیت دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔