ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کی موت، اصل وجہ جاننے کیلئے وزیراعظم کا اہم فیصلہ

ارشد شریف کی موت، اصل وجہ جاننے کیلئے وزیراعظم کا اہم فیصلہ
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سربراہ جوڈیشل کمیشن سول سوسائٹی یا میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔ ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کی میت گزشتہ شب سوا 1 بجے نیروبی سے دوحہ روانہ کی گئی تھی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کی میت دوحہ سے آج شام 7 بج کر 35 منٹ پر پاکستان روانہ کی جائے گی۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ صحافی ارشد شریف کی میت آج رات 1 بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر