(سٹی42) بالی ووڈ انڈسڑی اور دنیا بھر میں اپنے نام اور سریلے گیتوں اور شوز میں ججز کے فرائض ادا کرنے والی بھارتی گلوکار ہ نیہا کَکڑ نے شادی کرلی، شادی کی تقریب کی تصایر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ نیہا کَکڑ کا شمار شوبز کی ان شخیصت میں ہوتا جہنوں نے اپنی صلاحتیوں کی بدولت اپنا منفرد مقام حاصل کیا اور دیکھتے ہی چھا گئیں، گزشتہ روز نیہا کَکڑ نے اپنی شادی کے بارے بتایا کہ وہ شادی کے بندھن میں بند گئیں ہیں،نیہا کَکڑگلوکار روہن پریت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
بھارتی گلوکارہ نے مداحوں کو اچانک شادی کی خبر سنادی، نیہا کَکڑ نے اپنے شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیں جن کو خوب پسند کیا جارہا ہے، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکارہ نے پیلے رنگ کی فراک پہنی اور ساتھ میں گلوکار روہن پریت ہیں۔ نیہا کَکڑ نے نئی دہلی کے گوردوارے میں سکھ روایات کے مطابق شادی کی۔
نیہا نےمزید تصاویر پوسٹ کیں، مہندی کے تقریب پر انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہن ہوا تھا،خوبصورت دن کے موقع پر دنوں نیہا اورروہن پریت خوشگوار انداز میں نظر آرہے ہیں، ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا' مہندی لگاؤں گی میں سجنا کے نام کی'
سوشل میڈیاصارفین نے تصاویر دیکھ کر ان کے لئے نیک خواہشات اور مبارک باد دی۔ دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ نیہا کَکڑ اپنی منفرد آواز کی وجہ سے بالی ووڈ میں نام کمانے میں کامیاب ہو ئی ہیں۔ بالی ووڈ گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر انہیں ری میک کیا ہے جن میں ’دلبر‘، ’آنکھ مارے‘ اور ’او ساقی‘ جیسے گانے شامل ہیں۔انہوں نے 2018 میں گلوکار و ڈانسر ہیمانشو کوہلی کے ساتھ تعلقات ختم کر کے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔