سٹی 42: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 292 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 333 زخمی ہوئے،114 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
219 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔