عابد چودھری: لاہور کے علاقہ ڈیفنس بی میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کو سابق شوہر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
امریکی نژاد پاکستانی خاتون نے ملزم جہانزیب رشید کے خلاف مقدمہ درج کروادیا، تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم جہانزیب نے امریکی نژاد پاکستانی خاتون آمنہ عیسانی سے شادی کی،ملزم کو کریمینل کیس میں ملوث ہونے پر امریکی شہریت واپس کرنا پڑی۔
ملزم نے طیش میں آکر یونین کونسل میں طلاق نامہ جمع کروادیا، ملزم نے مجھے طلاق سے متعلق آگاہ کئے بغیر تعلقات بحال رکھے، جب میں امریکہ میں تھی تو ملزم نے مجھے طلاق نامہ بھجوادیا۔
طلاق نامے پر تاریخ اندراج ایک سال قبل کی لکھی ہوئی تھی، ملزم نے طلاق دینے کے بعد غیر شرعی طور پر جنسی استحصال کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش جاری ہے۔