شاہد سپرا :لیسکو نے نادہندہ نجی اور سرکاری محکموں و اداروں کے خلاف ریکوری مہم شروع کر دی اور ادائیگی کی اقساط پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کرنٹ بلز پر اقساط کی سہولت نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،صارفین کو صرف بقایا جات کی مد میں اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیپرا قوانین کے مطابق صارفین کو ایک سال میں صرف دو مرتبہ اقساط کی سہولت میسر ہے،لیسکو نے واجبات کی وصولی کے لئے صارفین کو بقایاجات پر تین اقساط کی سہولت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریکوری اہداف کے حصول کے لئے رواں ماہ کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے گئے،لیسکو نے سرکاری، کمرشل اور صنعتی صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے کنکشن منقطع کر کے واجبات کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔