ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی ساہی :صوبہ بھر میں حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے.

 رواں ماہ اس مہم کے تحت کارروائیوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ٹریفک پولیس نے لاہور میں تقریباً 50 ہزار، فیصل آباد میں 18 ہزار اور گجرانوالہ میں 13 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا ہے. ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ اور لا انفورسمنٹ کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ میں حادثات میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ مہم میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور ہر شہری کو قانون کے مطابق احتساب کے دائرے میں لایا جا رہا ہے تاکہ سڑکوں پر حفاظت اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔