ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان کو سوشل میڈیا کے ذریعے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑ گیا

Boy purpose girl on social Media
کیپشن: Social Media
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی نوجوان کو سوشل میڈیا کے ذریعے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑگیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سالہ لڑکے نے اپنی کلاس فیلو کی لی گئی مختلف تصاویر سے تیار ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لڑکی سے شادی کا سوال کیا اور ساتھ ہی  لڑکی کو انکار کی صورت سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

لڑکے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو دیکھ کر لڑکی نے اپنے  والدین کو آگاہ کیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے  لڑکے کی شکایت پولیس کو کرڈالی۔پولیس کے مطابق لڑکے کے والدین کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے لیکن چونکہ اسکول میں بچوں کے امتحان چل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ والدین سے امتحانات ختم ہونے انہیں  بیٹے کے ساتھ تھانے بلایا گیا ہےجس کے بعد لڑکے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer