خواجہ آصف کیخلاف 2 مزید انکوائریاں شروع

Khawaja Asif Under Nab Radar Once again
کیپشن: Khawaja Asif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: نیب لاہور نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف 2 مزید انکوائریاں شروع کر دیں، لیگی رہنما خواجہ آصف پر مبینہ طور پر بلیک لسٹ چائینیز کمپنی کو ٹھیکہ دینے اور مہنگے بجلی گھر لگانے کے الزامات عائد کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف پر بطور وزیر پانی و بجلی نندی پور پاور پراجیکٹ کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کے الزمات ہیں، ن لیگ کے دورِ حکومت میں خواجہ آصف نے اثرو رسوخ بلیک لسٹ چائنیزکمپنی  کو ٹھیکہ دلوایا اورمبینہ طور پر کمیشن حاصل کیا۔خواجہ آصف نے بطور وزیر واٹر اینڈ پاور بجلی مہنگے داموں بنانے کی منظوری دی۔

 خواجہ آصف پریہ الزام بھی عائد ہے کہ انہوں نے پانی کی بجائے پیٹرول سے بجلی بنانے کی منظوری دی،ان کےخلاف جون 2020 میں شکایت موصول ہوئی۔ نیب لاہور کو خواجہ آصف سمیت دیگر کیخلاف مزید 2 شکایات موصول کو چکی ہیں۔دوسری جانب نیب ترجمان نے انکوائری سے متعلق لاعملی کا اظہار کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer