خواتین وکلاء کیلئے خوشخبری

Women Lawyers in Lahore High Court
کیپشن: Women Lawyers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار کا ڈے کیئر سنٹر بنانے کا منصوبہ،خواتین وکلاء وکالت کیساتھ ساتھ اپنے شیر خوار بچو کی دیکھ بھال بھی کرسکیں گی۔ہائیکورٹ بار نے خواتین وکلاء سے شیر خوار بچوں کے نام مانگ لئے۔

ہائیکورٹ بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین وکلا کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیرخوار بچوں والی خواتین وکلاء اس ڈے کیئر سینٹر سے مستفید ہو سکیں گی۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار خواجہ محسن عباس کا کہنا ہے کہ ڈے کئیر سنٹر کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ خواتین وکلا اپنے شیرخوار بچوں کے نام ہائیکورٹ بار کے ایڈمن آفس میں درج کرا دیں۔

شیرخوار بچوں کی نام رجسٹرڈ ہونے کے بعد جلد ڈے کئیر سنٹر کا قیام عمل میں لائیں گے، خواتین وکلاء نے منصوبہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکالت کیساتھ ساتھ وہ شیرخوار بچوں کی دیکھ بھال کر سکیں گی۔