(زاہد چوہدری) ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے الرٹ جاری کرتے ہوئے جان بچانے والی 4ادویات کے مختلف بیج کو جعلی اور غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کے مطابق درد کش ٹیبلٹ بریکسن کا بیج لیب ٹیسٹ میں جعلی پایا گیا ہے۔سوزش اور درد کی دوا ڈینزن ڈی ایس کا بیج بھی جعلی پایا گیا ہے۔ٹیبلٹ ٹونوفلیکس پی کا بیج بھی لیب ٹیسٹ میں جعلی ثابت ہوا ہے، جبکہ اینٹی بائیوٹک دوا ٹیبلٹ نوویڈیٹ کا بیج بھی جعلی پایا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے چاروں ادویات کے مذکورہ بیجز کا اسٹاک مارکیٹ سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App