ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار :فائرنگ سے شہری کے قتل کا معمہ حل، دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان گرفتار

سبزہ زار :فائرنگ سے شہری کے قتل کا معمہ حل، دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے سبزہ زار میں فائرنگ کرکے شہری منیر خان کو قتل کرنے والے دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک ساتھی شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنیاد پر شہری منیر خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔