ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: غیررجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

اسلام آباد: غیررجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

 وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے،متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 محسن نقوی نے اس موقع پرمزیدکہاکہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے،وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ کے امیج کو بہتر بنانا ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے انیشی ایٹو لے کر آئیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔