طلبہ و طالبات کی جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر آمد, پھولوں کی چادر چڑھائی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے  طلبہ و طالبات کی جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر آمد،  شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے طلبہ و طالبات کی جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر آمد، طلباء و طالبات نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

  9 مئی کے افسوسناک واقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلباء و طالبات نے کہا کہ وہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں کیونکہ شر پسندوں نے سیاسی مفادات کی خاطر ملک کے قیمتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا جو بدنامی کا سبب بنے، ہم اُمیدکرتے ہیں کہ انشاء اللہ پاکستان کے غیور عوام دوبارہ ایسے پر تشدد مظاہروں میں شرکت نہیں کریں گے۔

 طلباء و طالبات نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کبھی اُن ضمیر فروشوں کو معاف نہیں کرے گی جنہوں نے فوجی تنصیبات اور  یادگارنِ شہداء کو نقصان پہنچایا ہے۔