ویب ڈیسک: وزیرِ مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستا خام تیل آ رہا ہے، پاکستان روس اور سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے۔
روس کی نجی شپنگ کمپنی کے جہاز کی کراچی پورٹ آمد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث روس سے سستا تیل پاکستان آئے گا، دنیا پاکستان کو تجارت میں آگے دیکھنا چاہتی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ منڈیوں تک آسان رسائی نہ ہونے کے باعث نصف پھل ضائع ہو جاتے ہیں، ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی ون کوریڈور بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے وسط ایشیا ممالک سے دوستی مزید بڑھائیں، پاکستان وسط ایشیائی ممالک سے تجارت بڑھانےجا رہا ہے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ 10 ارب ڈالر کی ریفائنری میں سرمایہ کاری کا اعلان جلد ہوگا۔
علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ روس کے ساتھ دیرینہ تعلقا