آئی ایم ایف نے قرض کی قسط پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط کردی

 IMF ,loan installment, conditional on raising petrol prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف )نے پاکستان کیلئے قرض کی قسط پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط کردی۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحہ میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔