ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسران و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، نیا الاؤنس منظور

 افسران و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، نیا الاؤنس منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسران وملازمین کا آئی ٹی الاؤنس منظور کرلیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسران و ملازمین کو آئی ٹی الاؤنس دینے کی سمری بھجوائی تھی، سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ گریڈ 7 کو 6 ہزار،اسسٹنٹ گریڈ 9 کو  8 ہزار روپے، ہیڈنیٹ ورک ٹیکنیشن گریڈ 14کو 10 ہزار روپے، ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر گریڈ 16 کو12 ہزار روپے  اور ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر گریڈ 17 کو 14 ہزارروپے کاآئی ٹی الاؤنس دیا جائےگا ۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 90دن کی چھٹی یا دیگر چھٹی پر ہونیوالے افسران الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے،الاؤنس پنشن اور گرایجویٹی پر لاگو نہیں ہوگا ۔