پنجاب پولیس کے عارضی انسپکٹرز کو مستقل کردیا گیا

پنجاب پولیس کے عارضی انسپکٹرز کو مستقل کردیا گیا
کیپشن: 100 officers confrm on inspectore rank
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس کے عارضی انسپکٹرز کے لیے خوشخبری، آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب پولیس کے 100انسپکٹرز کو کنفرم کرکے پرونشل نمبرز الاٹ کر دئیے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق آ ئی جی پنجاب انعام غنی کی منظوری کے بعد 100انسپکٹرز کومستقل کر دیا گیاہے،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب علی عامر ملک نے انسپکٹرز کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،مستقل ہونے والوں میں لاہورکے20انسپکٹرز کو شامل ہیں، 2015،2016اور 2017میں انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مستقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: آئی جی پنجاب نےپولیس افسروں کو خصوصی ہدایات کردی

لاہور کےترقی پانےوالے انسپکٹرز مستقل ہوئے ہیں ان میں نوفیل ظہور ، طاہر اکرم ، محبوب اقبال.عبدالمجید ، سہیل اخلاق ، عابد بیگ ، عدیل سعید ، مبشر حسین ، خادم حسین ، شیر محمد پاشا،نعیم اختر ، خالد حمید ، محمد طارق ، محمد اشرف، مقصود حیات ، مسعود الرحمن ، عبدا ﷲجان سمیت دیگر شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ  آئی جی پنجاب انعام غنی نے اجلاس مین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آئی ٹی اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہیومن ریسور س مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیٹا کو باریک بینی سے چیک کریں،انسپکٹر سے ایڈیشنل آئی جی رینک کے تمام گزیٹڈ افسران کا مکمل سروس ریکارڈسسٹم میں موجود ہونا چاہئے،کسی بھی وجہ سے جن افسران کا سروس ریکارڈ سسٹم میں اپ ڈیٹ ہونے سے رہ گیا ہے اس کی کمپیوٹرائزیشن 10جون تک مکمل کی جائے۔

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز گزیٹد افسران کے سروس ریکارڈ کی آئی ٹی ونگ کو فراہمی بارے ہر ممکن سپورٹ کریں،ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں سروس ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونے سے ٹرانسفر پوسٹنگ میں مزید آسانی ہوجائے گی،حساس اورا ہم پوسٹوں پربہترین پیشہ ورانہ ریکارڈ کے حامل قابل افسران کی تعیناتی مجموعی کارکردگی میں بہتری کا باعث بنے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer