آئی جی پنجاب نےپولیس افسروں کو خصوصی ہدایات کردی

آئی جی پنجاب نےپولیس افسروں کو خصوصی ہدایات کردی
کیپشن: IG punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب کی زیر صدارت”ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم“ سے متعلقہ امور بارے اجلاس،آئی جی پنجاب نےجزا، سزا، شوکاز نوٹسز، اے سی آرز سمیت ہر افسر کی تمام تفصیلات ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے اجلاس مین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آئی ٹی اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہیومن ریسور س مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیٹا کو باریک بینی سے چیک کریں،انسپکٹر سے ایڈیشنل آئی جی رینک کے تمام گزیٹڈ افسران کا مکمل سروس ریکارڈسسٹم میں موجود ہونا چاہئے،کسی بھی وجہ سے جن افسران کا سروس ریکارڈ سسٹم میں اپ ڈیٹ ہونے سے رہ گیا ہے اس کی کمپیوٹرائزیشن 10جون تک مکمل کی جائے۔

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز گزیٹد افسران کے سروس ریکارڈ کی آئی ٹی ونگ کو فراہمی بارے ہر ممکن سپورٹ کریں،ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں سروس ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونے سے ٹرانسفر پوسٹنگ میں مزید آسانی ہوجائے گی،حساس اورا ہم پوسٹوں پربہترین پیشہ ورانہ ریکارڈ کے حامل قابل افسران کی تعیناتی مجموعی کارکردگی میں بہتری کا باعث بنے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer