علی ساہی : 12 روز چھٹی کےبعد ایس ایس پی عمران کشور نے دوبارہ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا.
اعلی افسران کی مداخلت کےبعد عمران کشور نےاستعفی واپس لیا۔مستعفی ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں اعلی شخصیت سےملاقات بھی کی۔ملاقاتوں کے بعد عمران کشور نے استعفی واپس لے کرجوائنگ دی۔
واضح رہے کہ عمران کشور نے ترقی نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر آئی جی پنجاب کو استعفی دے دیا تھا ۔جبکہ عمران کشور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹڈ ہیں جو وفاق کے تحت ہے