پنجاب پولیس اہلکاروں کے لئے اہم ترین اسٹینڈنگ آرڈر جاری

Punjab Police Officials
کیپشن: Punjab Police Officials
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :  آئی جی پنجاب نے پنجاب کانسٹیبلری کے انتظامی امورکےحوالے سے اسٹینڈنگ آڈر جاری کر دیا  ہے ۔ 

 اسٹینڈنگ آرڈر  کے مطابق 35سال تک کے کانسٹیبلز کو دو سال کے لیے متعلقہ سی سی پی او ، سی پی او اور ڈی پی او کی مشاورت سے کوٹہ کے مطابق پی سی بھجوایا جائے گا اسی طرح 20فیصد جونیئر پروموشن پراے ایس آئیز /ایس آئیز جن کی عمر 50سال تک ہے کو متعلقہ سی سی پی او اور آر پی او کی مشاورت سے سی ٹی ڈی بھجوایا جائے۔ 

اسی طرح اسٹینڈنگ آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ نئے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز جن کی عمر 43، اے ایس آئیز48اور سب انسپکٹرز50سال تک ہے کو پنجاب کانسٹیبلری لازمی بھجوایا جائے۔ پنجاب کانسٹیبلری میں بھجوائے جانے والے انسپکٹر کی عمر 52سال، سب انسپکٹر 50سال، اے ایس آئی کی 48سالہ، ہیڈ کانسٹیبل کی 43اورکانسٹیبل کی 37سال ہو گی ۔پنجاب پبلک سروس کمیشن و پی کیڈٹ سکیم کے ذریعے سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی ہونے والے سروس کے پانچ سال مکمل ہونے پر پنجاب کانسٹیبلری بھجوائے جائیں گے۔ لیڈی پولیس اہلکاروں کو پنجاب کانسٹیبلری میں نہیں بھجوایا جائے گا۔

پنجاب کانسٹیبلری میں عرصہ پورا ہونے کے بعد سب آفیشلز  کو واپس متعلقہ یونٹس واپس بھجوایا جائے گا۔ پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ اور واپسی متعقلہ یونٹس میں جانے والے اہلکاروں کے آرڈرز بذریعہ ایچ آر ایم سسٹم کے ذریعے جاری ہوں گے۔۔پنجاب کانسٹیبلری میں عرصہ پورا کرنے والے اہلکاروں کی متعلقہ یونٹس میں واپسی کے احکامات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری جاری کریں گے۔

پنجاب کانسٹیبلری میں کل نفری کی تعداد 63انسپکٹرز، 250ایس آئیز، 511اے ایس آئیز، 1320ہیڈ کانسٹیبلزاور10667کانسٹیبلز ہوگی۔ گھوڑا سٹاف کے اہلکاروں کی کل نفری 3ایس آئیز، 6اے ایس آئیز، 14ہیڈ کانسٹیبلزاور98کانسٹیبلز ہو گی۔پنجاب کانسٹیبلری میں ایم ٹی سیکشن مین 25ہیڈ کانسٹیبلز، 265کانسٹیبلز، گھڑ سوار 1ایس آئی ، 2اے ایس آئی، 6ہیڈ کانسٹیبلزاور34کانسٹیبلز  جبکہ بینڈ سٹاف میں2ایس آئیز،4اے ایس آئیز،8ہیڈ کانسٹیبلز اور64کانسٹیبلز مستقل تعینات ہونگے۔۔پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کے دوران معطل ہونے والے اہلکار کے متبادل اہلکار کا بندوبست متعلقہ یونٹس اور ریجنز کریں گے۔

صوبہ پنجاب کسی بھی ضلع میں ہنگامی صورتحال اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہونے پر پنجاب کانسٹیبلری کو متعلقہ ضلع کے پولیس افسر کی ڈیمانڈ پر بھجوایا جائے گا۔ ریزرو کا لائیزن آفیسر اے ایس آئی، پلاٹون کا سب انسپکٹر، کمپنی کا انسپکٹر، ونگ کا ڈی ایس پی اور ونگ سے زیادہ کا ایس پی ہو گا۔

 آئی جی پنجاب نے پنجاب کانسٹیبلری کے انتظامی امور اورروز گارکے حوالے سے اسٹینڈنگ آڈر نمبر 8/2022جاری  کردیا ہےجو فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔