ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق نے پنجاب سے 10ڈی آئی جیز واپس مانگ لئے

وفاق نے پنجاب سے 10ڈی آئی جیز واپس مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت سے پنجاب سے 10 ڈی آئی جیز کی کی خدمات مانگ لیں، وفاق نے مراسلہ لکھا ہے کہ فوری 10ڈی آئی جیز کوسرنڈر کیا جائے۔

  وفاقی حکومت نے ان ڈی آئی جی کو روٹیشن پالیسی کے تحت پنجاب سے واپس مانگا ہے تاکہ انہیں دیگر صوبوں میں تعینات کیا جا سکے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے مراسلہ مزید کارروائی کیلئے آئی جی آفس کو بھیج دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی صوبائی حکومت سے 6 ڈی آئی جیز کی خدمات مانگنے کی درخواست التواء کا شکار ہو کر رہ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلے ہی اضافی تعداد میں ڈی آئی جیز ہونے کی صورت میں پنجاب پولیس کوڈی آئی جیزنہیں دئیے جا رہے۔

جن ڈی آئی جیزکی خدمات مانگی گئیں ہیں، ان میں ڈاکٹر مسعود سلیم، احمد کمال، طارق نواز ملک، محمد سعید، سجاد حسن منج، ریاض نذیر گاڑا اور وقار چوہان شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer