ترکی سےڈی پورٹ ہونے والے30 افراد کو سزاسنادی گئی

ترکی سےڈی پورٹ ہونے والے30 افراد کو سزاسنادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)سپیشل جج سنٹرل لاہورملک محمد رفیق نےترکی سےڈی پورٹ ہوکر پاکستان آنےوالے 30 افرادکو پچیس،پچیس ہزارروپے جرمانےاورتابرخاست عدالت قید کی سزاسنادی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج ملک محمد رفیق کی عدالت میں ایف آئی اےنےلاہورایئرپورٹ سے30 افرادکوگرفتارکرکے پیش کیا تھا،ان افرادکوترکی حکومت نےڈی پورٹ کرکےپاکستان بھجوادیا تھا،عدالت میں ملزمان کے وکلا نے موقف اختیارکیا تھا کہ ان کو نوکری دلوانےکاجھانسہ دےکرانسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنےوالےملزمان نےغیرقانونی طریقےسےبیرون ملک سمگل کردیا تھا،جہاں ان کوترکی گورنمنٹ نےپکڑکر پاکستان بھجوا دیا۔

عدالت نے فرحان سمیت 30 ملزمان کوپچیس پچیس ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنادی،ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ گھر کا سامان فروخت کرکےروز گار کی تلاش میں بیرون ملک گئےتھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer