ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شب ِعاشور: سی سی پی اولاہور اورکمشنر لاہور کی نثار حویلی آمد ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

شب ِعاشور: سی سی پی اولاہور اورکمشنر لاہور کی نثار حویلی آمد ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور کمشنرمریم خان نے نثار حویلی کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی( آپریشنز)، ایس ایس پی( آپریشنز) اور ایس پی( سٹی) بھی ہمراہ تھے۔ سی سی پی اولاہور نے شبیہ ذوالجناح کی نثار حویلی سے برآمدگی سے قبل سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ یومِ عاشور کے جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔ 

سی سی پی او لاہور نے بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران پولیس ِ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں، کیو آر کوڈ اور پینک بٹن کے ذریعے سکیورٹی کو مزیدموثر بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت کے لیے چار درجاتی سکیورٹی قائم کی گئی ہے ۔ 

سی سی پی او لاہور  نے کہا کہ علمائے کرام، منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے مسلسل قریبی رابطے میں رہیں۔ عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔