ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔

مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اثنا عشری امام بارگاہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔دن بھر جلوس کے شرکا کی جانب سے عزاداری اور نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔دن بھر جلوس کی انتہائی سخت سکیورٹی یقینی بنائی گئی۔اسلام آباد میں نویں محرم کا جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں آنے والے عزاداروں کیلئے سبیلیں اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔اسلام آباد میں نویں محرم کا جلوس نماز ظہرین کے بعد جی 6 امام بارگاہ اثنا عشری سے بر آمد ہوا تھا

جلوس کے شرکا نے میلوڈی چوک میں نماز مغربین ادا کی تھی۔نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد جلوس لقمان حکیم روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ اختتام پذیر ہوا۔