سٹی 42 : سرور روڈ پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی افسر ملزم محمدبخش کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہریوں سے تحائف وصول کرتا، ملزم نے گرفتاری سے قبل پولیس ٹیم کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے ایف آئی اے کا جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، اس کے علاوہ ملزم سے حساس ادارے کی وردی میں اتروائی گئیں دو تصویریں بھی ملیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کیخلاف اے ایس آئی ساجد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔