ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں 9 محرم کے جلوس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل فون سروس معطل

کراچی میں 9 محرم کے جلوس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل فون سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس صبح 10بجےنشترپارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

مجلس کے بعد 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجےنشترپارک سے برآمد ہوگا، ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے عزادارنماز ظہرین ادا کریں گے جبکہ جلوس جلوس روایتی راستوں سےہوتا ہواکھارادر میں حسینیہ ایرانیاں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی کے پیش نظر جلوس کی گزرگاہوں سے متصل گلیوں، سڑکوں، مارکیٹوں اور دکانوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ نشتر پارک اور اس کے اطراف میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer