عابد چودھری :سندر میں پولیس کی بروقت کارروائی، 8 سالہ معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او سندر نےپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے8 سالہ احمد سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم حبیب کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج ،جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ایس ایچ او ، ٹیم کو شاباش ،تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔