وسیم عظمت: لہوریوں کو ہاڑ کے میں برسات کی آمد مبارک ہو، آج سے شہر میں تھنڈر سٹارمز کے ساتھ برسات کی تھنڈر سٹارمِک آمد ہو رہی ہے۔
ہمارے رومینٹک لٹریچر میں برسات کو ساون کے مہینے سے منسوب سمجھا جاتا ہے لیکن اب موسم کا رنگ کچھ بدلا ہوا ہے، اس بدلاأ کو کلائمیٹ چینج کہہ لیجئے یا ہمارے علاقہ کے لئے خاص پیریاڈیکل بدلاؤ؛ اس سال برسات کچھ پہلے ہاڑ کے مہینے کی دس تاریخ کو ہی آغاز ہو رہی ہے جیسے کہ گرمی مارچ میں ہی پڑنے لگی تھی اور سردی سردیوں کے مہینوں میں بس برائے نام ہی آئی تھی۔
سرکاری ادارے لاہور کے شہریوں اور انتظامیہ کو آج سے آئندہ پانچ دن کے دوران اربند فلڈنگ (چہری سیلاب) سے ڈرا رہے ہیں لیکن موسم کے سٹوڈنٹس کے نجی ادازہ کے مطابق لاہور شہر میں ااج کے ممکنہ تھندر سٹارم کے بعد تقریباً روزانہ تھنڈر سٹارم کا امکان موجود رہے گا البتہ ان تھنڈر سٹارمز سے اس قدر زیادہ پانی نہیں برسے گا کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں "اربن فلڈ" آ جائے۔
آج کا دن
آج بدھ کے روز لاہور شہر میں معمولی ایک تھنڈر سٹارم آ سکتا ہے جو تھوڑی بارش برسائے گا۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں ہو گا۔
ٹمپریچر ہوا چلتے رہنے، بادل موجود رہنے کے سبب معتدل رہے گا اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سیلسئیس کو چھو پائے گا۔
رات کو آسمان کچھ دیر کے لئے کلئیر ہو جائے گا اس کے بعد پھر سے بادل آئیں گے اور رات گئے تھنڈر سٹارم کا امکان ہو گا۔
جمعرات کا دن
کل جمعرات کو بھی بس آج جیسا ہی موسم رہے گا؛ بادل ہوائیں اور تھنڈر سٹارم۔ ٹمپریچر بہت بڑھا تو 33 ڈگری سیلسئیس تک ہی بڑھ پائے گا کیونکہ آج کے کم ٹمپریچر اور نسبتاً ٹھنڈی رات کے زیر اثر کل کا دن قدرے زیادہ ٹھنڈا ہو گا۔ تھنڈر سٹارم دو مرتبہ بھی آ سکتا ہے لیکن اس سے پانی تھوڑا ہی برسے گا اور کہیں سیلاب جیسی صورتحال پیدا نہین ہو گی۔
جمعہ کے روز کیا ہو سکتا ہے
خاصی بارش ہو سکتی ہے، ایک آدھ مختصر تھنڈر سٹارم بھی آ سکتا ہے لیکن اربن فلڈ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ٹمپریچر بہت برھا تب بھی 33 ڈگری سیلسئیس تک ہی بڑھے گا، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات بھی گزشتہ تین راتوں جیسی ہو گی، بادلوں سے مزین آسمان اور رات ڈھلے یا علی الصبح تھنڈر سٹارم۔
ہفتے کا دن
ہفتے کو دن کا آغاز ایک اچھے تھنڈر سٹارم سے ہو سکتا ہے ۔ رات گئے کسی وقت ایک بار پھر تھنڈر سٹارم آ سکتا ہے۔
اتوار کی سبح
اتوار کو چھٹی کے دن صبح کو بارش ہو سکتی ہے اور رات کو تھنڈر سٹارم آنے کا امکان ہو سکتا ہے۔
پیر کو مزید تھنڈر سٹارم
پیر کو دن کے دوران بارش کے ساتھ ساتھ ایک یا دو تھنڈر سٹارم لاہور کے علاقوں میں آ سکتے ہیں۔
منگل
یکم جولائی کو منگل کے روز لاہور کی فضا پر بادلوں کی موجودگی کم ہو سکتی ہے، ممکن ہے کہ یہ دن بھی بادلوں سے ڈھکا ہوا ہی ہو تاہم آج بطاہر یہ نظر آ رہا ہے کہ تھنڈر سٹارم کلاؤڈز اور بارش برسانے والے بادل بس یکم جولائی تک ہی رہین گے، اس روز گرمی قدرے برھ سکتی ہے لیکن یہ جون کے چند روز پہےل والے "ہیٹ ویوو" سپیل جیسے دنوں والی نہیں ہو گی۔