پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک:  پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں11 افراد  جاں بحق، 7 زخمی ہو گئے۔ 

ہفتہ کی سہ پہر اور شام پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید طوفانی بارش ہوئی جس کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے  کئی واقعات ہوئے۔ اب تک نارووال، پسرور اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ 

 نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں5 افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال نتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ  کے مطابق نارووال   میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات موضع رتن پور، چانگووالی اور قانگوئی میں پیش آئے.

  آسمانی بجلی کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والوں میں دو بچےبھی شامل ہیں۔

4 شدید زخمی  ہونے والوں میں بھی دو بچے شامل  ہیں۔ نارووال میں ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گرنے سے جھلسنے والو دو افراد کی حالت نازک  ہے تاہم ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بعد ازاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نارووال نیو لاہور روڈ گاؤں جان والی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جان بحق ہوگئی ۔ رسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی۔

شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے2  نوجوان جاں بحق

 شیخوپورہ میں  حافظ آباد روڈ چک شاہ پور نزد قبرستان آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

6 افراد جنازگاہ میں بیٹھے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گری۔

 آسمانی بجلی گرنے سےدو شخص جاں بحق  ہو گئےاور ایک شدید زخمی ہوا جبکہ باقی محفوظ رہے۔ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً   ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے شدید زخمی افراد کو DHQ ہسپتال شیخوپورہ شفٹ کر دیا۔

جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت  محمد عاطف ولد محمد اسلم عمر37 سال جبکہ زخمی ہونیوالے کی محمد شفیق ولد محمد لطیف عمر 45سال ساکنان چک شاہ پور کے نام سے ہوئی ۔

پسرور میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 سالہ لڑکے سمیت 2جاں بحق، ایک زخمی

نارووال کے بعد پسرور میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے3 واقعات رپورٹ ہو گئے۔ ان حادثات میں   دو نوجوان جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں کھیت میں پنیری لگاتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں ملنے سے  پسرور میں  آسمانی بجلی گرنے سے جان بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی

جاں بحق افراد میں وقار، کاشف، محمد محمود انصاری اور شبیر حجام شامل ہیں۔

 تھانہ صدرپسرورکے گاؤں بھلرروہی والا کھیتوں میں کام کرنے والے دو نوجوان بھی آسمانی بجلی کاشکارہوگئے۔ 

 32سالہ محمدمحمودانصاری ولدمحمدرمضان اور30سالہ شبیرحجام ولدمبارک علی کھیتوں میں دھان کی پنیری لگارہے 

 آسمانی بجلی گرنے سے دونوں موقع پرہی جان بحق ہوگے۔

 پولیس تھانہ صدرپسرور نے بتایا ہے کہ  نوجوانوں کے گھرنہ پہنچنے پرلواحقین نے تلاش شروع کردی جس پرانکی نعشیں کھیتوں سے ملیں۔

آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پسرورکے محلہ بھگت پورہ ,نواحی قصبہ ٹھٹھہ ملکی اور بن باجوہ میں پیش آئے

  17 سالہ کاشف علی سکنہ ٹھٹھہ ملکھی کھیتوں میں اپنے جانورچرارہاتھا کہ آسمانی بجلی کاشکارہو  کر جاں بحق ہو گیا

 پسرورکے محلہ بھگت پورہ گھرمیں بجلی گرنے سے حافظ قرآن 14سالہ وقارولدعبدالقیوم موقع پرہی جان بحق 

جبکہ اسکی والدہ اورپھوپھوشدید زخمی ہوگیئں جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

تیسرے واقعہ میں قصبہ بن باجوہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 17سالہ حمادلیاقت شدید زخمی ہوگیا جبکہ گائے  ہلاک ہوگئی۔