ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیرینہ دشمنی 2افراد کی جان لے گئی ۔۔

دیرینہ دشمنی 2افراد کی جان لے گئی ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جوہر ٹاؤن کےعلاقےمیں دیرینہ دشمنی 2افراد کی جان لے گئی ۔ مخالفین نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے 40 سالہ عمر اور 50 سالہ مشتاق کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔ پولیس نے واردات میں ملوث ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا ۔
  تفصیلات کےمطابق  جوہر ٹاؤن کےعلاقےسمسانی قبرستان میں دن دیہاڑےدوہرے قتل کی واردات ۔ مخالفین نے فائرنگ کرکے 40 سالہ عمر بھٹی اور 50 سالہ مشتاق کو قتل کر دیا ۔ متاثرہ خاندان کے مطابق مقتولین عمر بھٹی کےوالد کی قبر پر فاتحہ خوانی  کیلئے  آئے تھے کہ مخالفین نےاندھا دھند فائرنگ کر دی ۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جائے وقوعہ سے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے، واقعہ میں ملوث اختر نامی ایک ملزم کو گرفتار کر کے پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں 
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔