(حسنین ساجد)آب و ہوا میں آلودگی کے باعث شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 106 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا ہے، ماڈل ٹاؤن 154, مراتب علی روڈ گلبرگ 153, ایف سی کالج ظہور الٰہی روڈ 152, فیز 8 ڈیفنس 143, بیدیاں 139, عسکری ہائٹس 104 اور ایمپریس روڈ گڑھی شاہو میں 91 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔
ماحولیاتی آلودگی میں اضافے پر شہر کی آب وہوا آلودہ ہے۔محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد جبکہ ہوا 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ہوا میں آلودگی میں اضافہ سے شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 106 اور آب و ہوا آلودہ ہے۔