ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے ستلج میں تاحال سیلاب کا خدشہ نہیں : ترجمان محکمہ آبپاشی

دریائے ستلج میں تاحال سیلاب کا خدشہ نہیں : ترجمان محکمہ آبپاشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترجمان محکمہ آبپاشی  نے  دریائے ستلج میں سیلاب کے خطرات بارے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا الہ آباد، علاقہ چھبر کے مقام پر دریائے ستلج معمول کے مطابق بہہ رہا ہے ۔

ترجمان محکمہ آبپاشی کے مطابق اس وقت دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ تقریباً 2,000 کیوسک ہے جو معمول کے مطابق ہے۔  دریائے ستلج میں 50,000 کیوسک تک بہاؤ بھی معمول کی صورتحال تصور کیا جاتا ہے،لسیلاب کے کسی خطرے کا تاثر درست نہیں۔

 ترجمان محکمہ انہار  کے مطابق محکمہ آبپاشی کی فیلڈ ٹیمیں الرٹ ہیں۔ دریائے ستلج کے تمام حفاظتی بندوں پر مسلسل نگرانی کر رہی ہے ۔ محکمہ کی ٹیمیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں ۔درست معلومات کے لیے صرف محکمہ آبپاشی کے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔