سٹی 42: پولیس اہلکاروں کی رشوت ستانی پر ڈی آئی جی آپریشنز کا ایکشن،رشوت لینےوالےپولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج ہوگیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیروزپورروڈپرشہری سےرشوت لینےکی شکایت درست ثابت ہوئی۔حاضرسروس اہلکارخرم،سابق اہلکاراحسن نوازنےشہری کوہراساں کیا۔پولیس اہلکارخرم سکیورٹی برانچ میں تعینات تھاگرفتارکرلیاگیا،اہلکاراحسن نوازپہلےہی ڈسمس فرام سروس تھا،ڈی آئی جی آپریشنز نے ملوث حاضرسروس اہلکارکونوکری سےبرخاست کرنےکاحکم دے دیا۔
کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا اختیار کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں۔قانون سب کیلئےبرابر،پولیس اہلکاربھی احتساب سےبالاترنہیں۔ایک اہلکارکی بدعنوانی پوری فورس کی ساکھ متاثرکرتی ہے۔شہری بلاخوف وخطررشوت یابدعنوانی کی اطلاع دیں۔پولیس میں دیانتداری اورشفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں.
