ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران قتل کے 141 مقدمات درج

رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران قتل کے 141 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں رواں سال قتل کی وارداتوں میں بتدریج کمی نظر آئی ۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال قتل کی وارداتوں میں 24 فیصد کمی ہوئی۔
سال 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 186 افراد قتل ہوئےجبکہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران قتل کے 141 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 29، رواں سال 21 افراد قتل ہوئے،کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 34، رواں سال قتل کے 31 مقدمات درج ہوئے ۔ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 21، رواں سال قتل کی 6 وارداتیں رپورٹ ہوئے ۔ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 40، رواں سال قتل کے 34 مقدمات کا اندراج ہوا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 20، رواں سال 16 افراد کا قتل کیا گیا ۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 42، رواں سال قتل کی 33 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔