ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 المعراج چوک سبزہ زار کے مکین مشکلات کا شکار، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

 المعراج چوک سبزہ زار کے مکین مشکلات کا شکار، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:برسات کے موسم نے المعراج چوک سبزہ زار کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بارش کے بعد مین بلیوارڈز، گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں، جس کے باعث علاقے میں آمد و رفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کئی روز گزرنے کے باوجود جمع شدہ بارش کا پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو روزمرہ معمولات انجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی کھڑا ہونے کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے جبکہ نمازیوں کو مسجد جانے میں بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا مسئلہ عرصہ دراز سے موجود ہے، مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور علاقے میں نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔