سٹی 42 : آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئے پولیس فورس روانہ ہوگئی ۔
سنٹرل پولیس آفس پنجاب آپریشنز سے فورس بھیجنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ چاروں صوبو ں ،گلگت بلتستان سے 16 ہزار کی نفری آزاد کشمیر روانہ کردی گئی، پنجاب پولیس سے 14 ہزار،سندھ پولیس سے 2 ہزار کی نفری آزاد کشمیر روانہ، خیبر پختونخوا سے 500 ،بلوچستان سے 200 ،گلگت بلتستان سے 100 اہلکار روانہ ہوگئے ۔ اس کے علاوہ لاہورسے 1550،ننکانہ سے 100،شیخوپورہ سے 140 جوان آزاد کشمیر روانہ کردیے گئے ۔
قصور سے 110،گوجرانوالہ سے 250جوان آزاد کشمیر بھجوائے گئے۔ منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد سے 100 اہلکار آزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی کریں گے۔