سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع مہمند میں سی ٹی ڈی کے شہید اہلکارکو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا شہید اہلکار ابرار جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں اور قوم کا فخر ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکار ابرار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا شہید اہلکار ابرار نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔شہید اہلکار ابرار نے اپنا آج وطن عزیز کے پر امن کل پر قربان کیا۔ شہید اہلکار ابرار جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں اور قوم کا فخر ہیں۔