چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عمران خان کو ایک مرتبہ پھر عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ 6 مقدمات میں دائر عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مختلف مقدمات کے معاملے میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی گئی ہے۔ 

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، سیکیورٹی کا بھی ایشو ہے۔ کل بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ آج کی حاضری سے استثنی منظور کیا جائے۔

عدالت نے حاضری سے استثنی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں دو،تھانہ کوہسار،تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر