عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا

Milk pack ,garm masala and other products prices increase
کیپشن: prices increase
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری ،مختلف کمپنیوں نے ڈبہ پیک دودھ ،گرم مصالحہ اور بسکٹ کی قیمتوں میں 5 سے 25 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ عوام کی دہائی ،سیاسی دھینگا مشتی سے نکل کر خلق خدا کی حالت پر غور کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک جانب حکومت سازی کے لئے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا تو وہی دوسری جانب مہنگائی کا سونامی عوامی قوت خرید کو نگل گیا۔مختلف کمپنیوں نے ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کا اضافہ کردیا۔ ڈبہ پیک دودھ 175 سے بڑھ کر 200 روپے فی لٹر ہوگیا۔
مختلف کمپنیوں کا ایک پاؤ والا دودھ کا پیک 5 روپے بڑھ کر 55 روپے کا ہوگیا اسی طرح پیکنگ والے گرم مصالحہ جات کی قیمتیں بھی 5 سے 10 روپے تک بڑھ گیئں ،جبکہ مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 5 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ۔
شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اقتدار پر قبضے کی جنگ سے باہر نکل کر عوام کی حالت زار پر بھی توجہ دیں اور بنیادی اشیائے ضروریہ ان کی دسترس میں رہنے دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer