فرحان، آئمہ کا نیا گانا انگریزی گانے کی کاپی نکلا

new song
کیپشن: Na cher malanga nu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلوکارہ  آئمہ بیگ اور فرحان سعید کا پنجابی گانا ’’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘‘ 2014 میں ٹیلر سویفٹ کے ریلیز کیے گئے گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار فرحان سید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کیا گیا پنجابی گانا عید کے تیسرے روز ریلیز کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس گانے کو جہاں کافی پذیرائی مل رہی ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کو انگریزی گانے کی نقل قراردیا جا رہا ہے۔  مداحوں نے جب اس گانے کی ویڈیو دیکھی تو انہوں نے کہا کہ یہ انگلش گانے کی کاپی ہے۔ 

یہ ہی نہیں اس معاملے نے سب کی توجہ اپنی جانب اس وقت مبذول کرالی جب ٹیلر سویفٹ کے گانے ’’وائلڈیسٹ ڈریم‘‘ کی ڈائریکٹر جوزف نے بھی ایک طنزیہ ٹویٹ کی۔ جوزف نے خود کو ٹیگ کی گئی ٹویٹ میں ہنستے ہوئے لکھا کہ واؤ، ہائے پاکستان۔

بعد ازاں فرحان سعید کے گانے کے ڈائریکٹرعدنان قاضی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گانے میں اسٹائلنگ کاپی نہیں کی گئی بلکہ ٹیلر سویفٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کی گئی ہے کیونکہ وہ گلوکارہ سے بے حد متاثر ہیں۔