آزاد کشمیر الیکشن کیلئے لاہور میں میدان سج گیا

AJK Election
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آزاد کشمیر الیکشن کیلئے لاہور میں میدان سج گیا، شہر میں 25 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے، ن لیگ اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے لاہور میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا جو بلاتعطل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، لاہور میں بسنے والے کشمیری ایل اے 34 جموں ایک اور ایل اے 41 ویلی 2 کی دو سیٹوں پر 9 ہزار 131 ووٹرز  اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ن لیگ کے امیدوارناصرڈارنے ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ لیگی ایم پی اے میاں مرغوب احمد کو پولیس نے پولنگ سٹیشن جانے سے روک دیا۔

لاہور سیٹ ایل اے 34 جموں 1 پر مسلم لیگ(ن )کے ناصر ڈار اور تحریک انصاف چودھری ریاض اور پیپلز پارٹی کے زاہد اقبال کے درمیان کاٹنے کامقابلہ متوقع ہے جبکہ ایل اے 41 ویلی 2 سے مسلم لیگ (ن )کے اکرام بٹ اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان اور پیپلز پارٹی کے شبیر عباس میر آمنے سامنے ہونگے ، جموں کے 4 ہزار سے زاہد جبکہ ویلی کے بھی 4 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، 6ڈی ایس پیز،25 ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں۔12ایلیٹ ،14 پیرو،14 ڈولفن کی گاڑیاں گشت پر مامور  ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق  نے نواں کوٹ میں قائم پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا  اور پولنگ سٹیشن پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو سکیورٹی بارے بریف کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer