ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور آنے والی کئی  ٹرینیں تاخیر کا شکار

train
کیپشن: train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد سعید)کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی 11 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپریس آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار،علامہ اقبال ایکسپریس تین گھنٹے چالیس منٹ ،شاہ حسین تین گھنٹے دس منٹ ،خیبر میل دو گھنٹے چالیس منٹ ،پاک بزنس ایک گھنٹہ پچاس منٹ ،جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ چالیس منٹ ،گرین لائن ، شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ لائن گھنٹہ   جبکہ تیزگام ، فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ٹرینوں کی تاخیر کے سبب مسافروں کو ہی شدید کوفت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بلکہ ریلوے سٹیشنوں پر اپنے عزیزو اقارب کا انتظار کرنے والے بھی شدید تذبذب کا شکار ہوتے ہیں اور یہ تاخیر کوئی کبھی کبھار کا مسئلہ نہیں بلکہ ٹرینیں آئے روز تاخیر کا شکار ہی رہتی ہیں۔