ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کورونا کیسز کی مثبت شر ح کتنی ہوگئی؟

corona cases
کیپشن: corona cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ،چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں229،کیس رپوٹ ہوئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں مثبت شرح 4.7 رہی۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توپاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 45 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2819 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 579 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2819 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 45 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23016ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 4 ہزار 694 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1176 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 958 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 55720 ہے۔