ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمر رانا اور سوہا علی کی نئی فلم نمائش کیلئے پیش

Film I love You Lahore
کیپشن: Film I love You Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک ( سٹی42) ڈائریکٹر اینڈ پروڈیوسر ملک اشفاق کی نئی پنجابی مکس اردو فلم ''آئی لو یو لاہور '' کی کیپٹل سینما لاہور میں شاندار نما ئش جاری ہے، فلم نئی دریافت ماڈل و اداکارہ سوہا علی ایک بہترین کردار میں پردہ سکرین پر نظر آئیں گی۔

 ذرائع کے مطابق فلم ''آئی لو یو لاہور '' کو ریکار ڈ ٹائم میں تیار کیا گیا ہے، کہانی ڈیمانڈ کے مطابق تمام شوٹنگ اندرون لاہور اور اسلام آباد لوکیشن پر کی گئی ہیں، دلکش حسین چہرے کی مالک سوہا علی نےمذکورہ فلم میں مرکزی کردار  ادا کیا، ہیرو معمر رانا، اشفاق ملک، شفقت چیمہ، جیا علی، مناہل خان، بابا افضل کے علاوہ سینئر جو نیئر ستاروں کے جھر مٹ میں تیار کیا گیا شاہکار فلم شائقین کو بے حد پسند آ رہی ہے، اس فلم کے لئے خوبصورت گیت غلام عباس عرف چنڈی خان نے لکھے ہیں، ان گیتوں کو محسور کن دھنوں سے معروف میو زک ڈ ائریکٹر اشفا ق ملک سجایا ہے، جبکہ معمر رانا، سوہا علی نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا ہے، فلم ساز اشفاق ملک ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer