ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پشاور؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پشاور کے علاقے ریگی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ1 شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ صفدر آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے3افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جہانزیب اور عزیز  جاں بحق جبکہ بخت محمد شدید زخمی ہوگیا۔ 

واقعہ کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ریسکیوٹیموں نے مقتولین اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرلئے گئے۔پ

ولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مسلح ملزمان کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا تاہم ورثاء کی جانب سے دعویداری کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔