سٹی42: پولیس نے فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والے دو رکنی نقب زن گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کی ٹیم نے ملزمان کو پھول نگر سے ٹریس کر کے گرفتار کیا، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو اس خصوصی کارروائی کا ٹاسک دیا تھا۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنا شروع کر چکے تھے۔ چند روز قبل یہ گروہ تھانہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر میں نقب زنی بھی کر چکا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ 7 موبائل فون، نقدی اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان وقاص اور عظیم متعدد مقدمات میں چوری، ڈکیتی سمیت پولیس کو مطلوب تھے۔