ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یاسر حسین نے 24 جنوری کی شب انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی، جس میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسٹوری میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ بیٹی 24 جنوری کو پیدا ہوئی۔
اداکار کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
یاد رہے کہ اقرا اور یاسر نے کچھ ہفتے قبل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ دونوں جلد خوشخبری دینے والے ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کی پیدائش جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔ جوڑے کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی، جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی مشہور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔